29 جنوری، 2018، 10:37 AM

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو گردفتار اور تین کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو گردفتار اور تین کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر 5 وہابی دہشت گردوں  نے صبح سویرے حملہ کردیا۔ ترجمان دولت وزیری کے مطابق پہلے حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی  حملہ آور اکیڈمی کے پہلے گیٹ سے آگے نہیں جا سکا۔ سکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ مارشل فہیم ڈیفنس یونیورسٹی افغانستان کی مرکزی ملٹری اکیڈمی ہے۔

News ID 1878360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha